• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:44pm

متنازع فلم: پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک میں احتجاج

شائع September 13, 2012

یمن کے شہر صنعا میں مظاہرین امریکی سفارتخانے کے سامنے متنازع فلم کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ فوٹو اے پی

پشاور، صنعا، قاہرہ: اسلام مخالف متنازع امریکی فلم کے خلاف پاکستان سمیت عالم اسلا م میں شدید احتجاج شروع ہوگیا ہے، یمن اورمصر میں مظاہرین نے متنازع فلم کو توہین رسالت قرار دیتے ہوئے امریکی سفاررت خانوں پر حملہ کردیا۔

پاکستان میں بھی متنازع امریکی فلم کے خلاف پشاور میں جماعت اسلامی کے تحت احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں حکومت سے امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

احتجاج کا سلسلہ منگل کو اس وقت شروع ہوا جب لیبیا میں مشتعل افراد نے امریکی سفارتکانے پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں امریکی سفارتکار اور عملے کے تین ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔

سینکڑوں یمنی مظاہرین نے مشرقی شہر صنعا میں امریکی سفارتخانے کے مرکزی دروازے کو توڑ دیا۔ اس سے قبل انہوں نے سفارتخانے کے باہر سیکیورٹی آفس کی کھڑکیوں کو توڑتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔

ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں شعلے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سیکیورٹی اہلکار ہوائی فائرنگ کررہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان تمام واقعات میں کم از کم 15 افراد  زخمی ہوئے جن میں کچھ گولیوں کو نشانہ بنے۔ سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے تمام لوگ تاحال بالکل محفوظ ہیں۔

دوسری جانب مصر میں بھی مظاہرین نے وسطی قاہرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر موجود پولیس پر پتھراؤ کیا اور سفارتخانے پر چڑھ کر امریکا کا جھنڈا اتار دیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کی رات ہونے والے ان پرتشدد واقعات میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔

منگل کو لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں مسلح افراد نے بندوقوں، مارٹرز اور دستی بموں سے امریکی سفارتخانے پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں امریکی سفارتکار کرسٹوفر اسٹیون اور عملے عملے کے دیگر تین ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔ حملے میں آٹھ شہری زخمی بھی ہوئے تھے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے ذمے دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالب ہ کیا تھا جبکہ امریکی افواج نے لیبیا کے ساحل کے قریب دو بحری بیڑے بھی روانہ کردیا دیے تھے جس کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد انتظامیہ کو مستقبل میں لیبیا میں کیے جانے والے حملوں کے سلسلے میں تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اوباما کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں امریکی سفارتی اداروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں جمعرات کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں امریکی سفارتخانے کو موصول ہونے والے ایک مشکوک پارسل کو کھولنے پر سفارتخانے کا ملازم بیمار پڑ گیا۔

مزید براں تیونس، مراکش اور سوڈان میں امریکی قونصل خانے کے باہر مظاہروں کے بعد بنگلہ دیشی کے شہر ڈھاکا میں بھی تقریباً ایک ہزار افراد نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔

امریکی فوج نے لیبیا میں سیکیورٹی میں اضافے کے لیے انسداد دہشت گردی کی میرین کورپس ٹیم لیبیا روانہ کردی ہے جس کے رہنما معمر قذافی کو گزشتہ برس بغاوت کے الزام میں ملک بدر کردیا گیا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سمتبر 9/11 کی گیارہوں برسی کے روز کیے گئے یہ حملے ایک منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے تھے۔

دریں اثنا پاکستان میں بھی جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پشاور میں چارسدہ روڈ پر اشتعال انگیز فلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت سے پاکستان میں موجود امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025