راز تھری کی کامیابی کے لیے دعاؤں کا سہارا
فلم راز تھری میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار بپاشا باسو،عمران ہاشمی اور ایشا گپتا فلم کی کامیابی کیلیے مذہب کا سہارا لے رہے ہیں ۔
عمران اور ایشا نے دہلی میں شیخ نظام الدین اولیا کے مزار پر چادر چڑھائی اور ہاتھ اٹھا کر فلم کی کامیابی کی دعا کرتے دکھائی دیے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران کا کہنا تھا کہ وہ آخری بار یہاں فلم 'جنت' کی شوٹنگ کیلیے آئے تھے جو فلم بینوں میں بہت مقبول ہوئی تھی۔
عمران نے کہا کہ انہیں درگاہ کا ماحول بہت پسند ہے اور وہ یہاں صرف فلم کی کامیابی کی دعا کے لیے نہیں آتے۔
'میں یہاں باربار آنا چاہتا ہوں اور اپنے خاندان کیلیے بھی دعائیں کرتا ہوں۔
دوسری جانب فلم کی ہیروئن بپاشا نے بہرون ٹیمپل کا دورہ کیا۔
انہیں بھی یہی امید ہے کہ اداؤں کے ساتھ ساتھ دعاؤں کا اثر انہیں کامیابی سے ہمکنار کرسکتا ہے۔