'امریکہ شکیل آفریدی کو بھول جائے'
راولپنڈی: پاکستان کی خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلجنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ نے واضع کیا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو کسی صورت بھی امریکہ کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔
aڈاکٹر آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ڈھونڈنے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی کی مدد کی تھی۔
آئی ایس آئی نے ڈاکٹر آفریدی کو دو مئی کے دن ایبٹ آباد آپریشن کے دو ہفتے بعد پشاور سے حراست میں لے لیا تھا۔
بعد ازاں، ڈاکٹر آفریدی نے سی آئی اے کے لیے علاقے میں جعلی پولیو ویکسی نیشن مہم چلانے کا اعتراف کر لیا تھا۔
راولپنڈی میں پاکستان فوج کے ہیڈ کواٹر(جی ایچ کیو) میں ڈیفنس ڈے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ظہیر الااسلام نے کہا امریکہ کو واضع الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کا باب بند ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کو امریکہ حوالے کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے درمیان ابیٹ آباد آپریشن کے نتیجے میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ختم ہونے والے تعاون کاسلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔