پشاور ہائی کورٹ میں ڈرون حملوں کی تفصیلات طلب
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
جمعرات کے روز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ایف ایم صابر ایڈوکیٹ اور دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے دائر رٹ پیٹیشن کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران انہوں نے شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ سے ڈرون حملوں سے متعلق اعدادوشمار طلب کیے۔
جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ وہاں حالات اب بھی سازگار نہیں اور ان حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات اکٹھی کرنا آسان نہیں۔
تاہم عدالت نے اس موقع پر موجود اہلکاروں کو اگلی پیشی میں مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔