ممبئی: عمارت میں آتشزدگی، چار افراد ہلاک
ممبئی: ہندوستان کے تجارتی حب ممبئی کے نواحی علاقے ویخرولی میں آج پیر کی صبح ایک سات منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم سے کم چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سدھارتھ نگر میں واقع سات منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ آرام کررہے تھے۔
تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ ایک بجلی کے میٹر میں لگی جس نے باقی حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام کے مطابق عمارت میں موجود باقی افراد کو نکالا جاچکا ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔