• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:03pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:49pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:03pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:49pm

ایران جوہری مذاکرات میں عالمی طاقتیں منقسم

شائع November 9, 2013

ایرانی وزیر خارجہ محمد ظریف ، رائٹرز فوٹو۔۔۔

جنیوا: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے کے معاملے پر عالمی طاقتیں منقسم ہیں۔

ہفتے کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں عالمی طاقتیں اگر ہفتے تک کسی معاہدے تک نہیں پہنچی تو بات چیت مذید ایک ہفتے سے دس دن تک جاری رہ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک امکان تھا اور جو شاید اب بھی ہے کہ اگر نیک نیتی موجود ہے تو ہم معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔

ایرانی سفارتکار نے کہا کہ اگر ہم آج کسی نتیجے پر پہنچ جاتے ہیں۔ یا نہیں پہنچ پاتے تو بات چیت مزید ایک ہفتے یا دس دن تک جاری رہے گی۔

ہم معاہدے کے کچھ سوالات تک پہنچ گئے ہیں لیکن کچھ معاملات ابھی تک غیر حل شدہ ہیں، عالمی طاقتوں کے درمیان مختلف رائے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ایرانی نیوز ایجنسی آئی ایس این اے نے کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پیش رفت اتنی بری بھی نہیں رہی ہے لیکن یہ ممکن ہے کہ ہم اسے آج رات ختم نہ کریں۔.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاہدے کا مسودہ تیاری کے مرحلے میں تھا لیکن خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔  تاہم معاہدے کے حوالے سے انہوں نے تفصیلات نہیں دیں۔

ظریف نے مذید کہا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ مذاکرات کل تک جاری رہیں گے۔ مذاکرات آج رات کو ختم ہو سکتے ہیں۔

ایرانی حکام اس سے پہلے کہے چکے ہیں کہ بات چیت دوسرے مرحلے میں جا سکتی ہے اگر اسے ہفتے کو ختم نہیں کیا گیا۔

امریکا ، روس، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزراء خارجہ جنیوا میں جمع ہیں جس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر ایک دہائی طویل تنازعے کا خاتمہ ہے۔

لیکن ہفتے کے روز مذاکرات کے تیسرے دن عالمی طاقتیں منقسم ہو گئیں جب فرانسسی وزیر خارجہ نے معاہدے پر خدشات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ پیرس کو معاہدے کا ابتدائی مسودہ قبول نہیں ہے۔

مغربی سفارتکار نے کہا کہ  بات چیت کا معاہدے کے بغیر ہفتے کو ختم ہونے کا امکان ہے لیکن مذاکرات چند ہفتوں میں دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔.انہوں نے کہا کہ واضح ہے کہ کوششیں اب بھی جاری ہیں۔

 'تاریخی موقع'

ایرنی صدر حسن روحانی نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنیوا میں جاری جوہری پروگرام پر معاہدے پر پہنچے اور یہ تاریخی موقع ضائع نہ کریں۔

 انہوں نے ارنا نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جی فائیو + ون گروپ ایرانی قوم کی جانب سے عالمی برادری کو فراہم کیے گئے اس تاریخی موقع کو ضائع نہیں کریں گا اور ہم مناسب ٹائم فریم میں مثبت نتائج تک پہنچ سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 مارچ 2025
کارٹون : 27 مارچ 2025