• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

لوکل باڈیز الیکشن کیلئےمزید وقت دیا جائے، سیاسی جماعتیں

شائع November 7, 2013

قومی اسمبلی ۔ فائل تصویر
قومی اسمبلی ۔ فائل تصویر

اسلام آباد:جمعرات کے روز قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ملک بھر میں لوکل باڈیز الیکشن کیلئے مزید وقت کا تقاضہ کیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ مقررہ وقت میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانا ممکن نہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے بدھ کے روز صوبہ سندھ اور پنجاب کیلئے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا جو بظاہر عدلیہ کے دباؤ پر کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے لوکل باڈیز الیکشنز کیلئے کسی قسم کی تاخیر کو رد کردیا ہے اور ای سی پی کو احکامات جاری کئے ہیں کہ جتنا جلد ممکن ہو یہ انتخابات کرائے جائیں۔ اس کے بعد ای سی پی نے اعلان کیا تھا کہ سندھ میں ستائیس نومبر اور پنجاب میں سات دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے۔

تاہم پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں بتایا کہ جلد بازی میں کرائے گئے انتخابات میں ان کی شفافیت اور سچائی پر حرف آئے گا۔

قریشی نے یہ بھی کہا کہ صوبے ان انتخابات کیلئے اس لئے تیار نہیں ہیں کہ ابھی حلقوں کی حد بندی کا کام بھی باقی ہے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ای سی پی کو اس امر کی ضمانت دینا ہوگی کہ انتخابات شفاف اور آزادانہ ہوگا۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپر کو صرف سرکاری پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سے ہی پرنٹ کرایا جانا لازمی ہے اور کارپوریشن نے یہ بیلٹ پیپر چھاپنے کیلئے 120 دن مانگے ہیں۔ جبکہ کسی نجی پرنٹنگ پریس سے بیلٹ پیپر کی چھپائی ناقابلِ قبول ہوگی۔

اس قرار داد پر ملک کی تقریباً تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں اور ان سب کے سینیئر رہنماؤں نے ان پر دستخط کئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2025
کارٹون : 26 مارچ 2025