• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

وار کی عالمی سطح پر ریلیز

شائع November 6, 2013

پاکستانی مووی 'وار' کے ہدایت کار بلال لاشاری ۔- اے ایف پی فوٹو
پاکستانی مووی 'وار' کے ہدایت کار بلال لاشاری ۔- اے ایف پی فوٹو

پاکستان فلم انڈسٹری میں انقلاب لانے والے فلم 'وار' کے ہدایت کار بلال لاشاری نے دوسری فلم بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

فلم ٹریڈ کی ایک نامور شخصیت نے بتایا ہے کہ بلال لاشاری کی عمدہ کارکردگی سے متاثر ہو کر ایک شخصیت نے انہیں نئی فلم بنانے کے لئے بلینک چیک دیا ہے اور انہیں فری ہینڈ دیا ہے کہ وہ فلم بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائیں۔

بلال نے ان کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھرلی ہے اور وہ آج کل اس فلم کی کاغذی تیاریاں کر رہے ہیں جس کے بعد فلم کی فائنل کاسٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب بلال نے اپنی فلم 'وار' کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

وہ فلم کو امریکہ، کینیڈا، یورپ اور مڈل ایسٹ کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی ریلیز کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں جس میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوچکے ہیں۔

ہندوستان کے نامور اداروں نے اس فلم کو ریلیز کرنے کے لئے حقوق خریدنے میں دلچسپی بھی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ کئی ہندوستانی اور ہالی وڈ فلموں کے ریلیز ہونے کے باوجود 'وار' فلم کے بزنس پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025