• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm

ایران: تازہ سرحدی جھڑپ میں چار باغی ہلاک

شائع October 30, 2013

ایرنی سرحدی گارڈ، فائل فوٹو۔۔۔

تہران: ایرانی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے ہلاک ہونے والے چودہ ایرانی سرحدی گارڈ کی ہلاکت میں ملوث انتہا پسند باغیوں کے چار ارکان کو تازہ جھڑپ میں ہلاک کر دیا ہے۔

خبر رساں ایجینسی فارس نے ایران کے سرحدی گارڈ کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین ذوالفقاری کے حوالے سے بتایا کہ جیش العدل کے ساتھ ہماری جھڑپ میں ان کے چار ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ تازہ جھڑپ کب اور کس مقام پر ہوئی ہے۔

جیش العدل باغیوں کا ایک گروپ ہے جو گزشتہ سال قائم ہوا تھا جمعہ کے روز سراوان کے علاقے میں ہونے والی جھڑپ کی زمہ داری بھی اسی گروپ نے قبول کی ہے جس میں چودہ ایرانی گارڈ ہلاک اور سات زخمی ہو گئے تھے۔

سراوان کا علاقہ پاکستان کی سرحد کے قریب جنوب مشرقی صوبے سستان بلوچستان  کے قریب واقعے ہے جہاں شیعہ اکثریتی ایران کے برعکس سنی آبادی مقیم ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرن نے جوابی کاروائی میں سولہ باغیوں کو پھانسی دے دی تھی جن میں آٹھ باغی اور آٹھ منشیات اسمگلر تھے، جو تمام پھانسی کی سزا کی قطار میں تھے۔

مھر خبر رساں ایجینسی کے نامہ نگار کے مطابق ایک پریس بریفینگ میں انہوں نے کہا کہ مارچ 2013, سے 67 جھڑپوں میں 20 اسمگلر ہلاک ہو چکے ہیں۔

مھر نے مذید بتایا کہ ایرانی جنرل نے خبر دار کیا کہ ایران پاکستانی سر زمین پر ان کا پیچھا کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، ان کے یونٹ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو اس کے بارے میں مطلع کر دیا تھا۔

تہران نے اسلام آباد سے سرحدوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند پاکستان سے سرحد پار کرتے ہیں اور حملے کے بعد سرحد پار واپس فرار ہو جاتے ہیں۔

ایران اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لئے پاکستان پر مزید دباؤ ڈالنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

وزرات خارجہ کے ترجمان مرضیه افخم نے منگل کے روز ہفتہ وار بریفینگ میں کہا ہے کہ نائب وزیر داخلہ حملوں پر بات چیت کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے.

ایک اور عسکریت پسند گروپ جنیداللہ نے جنوب مشرق میں شہریوں اور سرکاری اہلکاروں پر خونریز حملے شروع کر یئے ہیں۔

ایران نے جون 2010. کو ان کے رہنما عبدالمالک ریگی کو پھانسی دے دی تھی۔

اس خطے میں کئی موقعوں پر منشیات کے اسمگلروں اور عسکریت پسندوں کی ایرانی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے.

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024