اخوان المسلمین کےرہنماؤں پر مقدمات سے ججوں کا انکار
قاہرہ: منگل کے روز قاہرہ میں اخوان المسلمین کے رنماؤں پر مقدمات کی پیروی کرنےوالے ججوں نے کوئی وجہ بتائے بغیر مزید ان مقدمات کی سماعت و کارروائی سے انکار کردیا ہے۔
آفیشلز کے مطابق تین ججز کے پینل سے وابستہ محمد قرمتی نے اس فیصلے کا اظہار عین اس وقت کیا ہے جب ( منگل کو) مقدمے کی دوسری سنوائی ہونا تھی۔
ان آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی بنا پر اس معاملے کا انکشاف کیا ہے۔
واضح رہے کہ اخوان المسلمین کے چھ اراکین پر تیس جون دوہزار تیرہ کو قاہرہ میں ان کی جماعت کے صدر دفتر کے باہر پرتشدد مظاہرین کو بھڑکانے کے الزامات ہیں ۔ ان فسادات میں نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ مقدمہ اخوان السلمین کے روحانی سرپرست محمد بدیع اور ان کے مالیاتی معاون خیرت الشطر پر لگائے گئے تھے۔
ان افراد کے مقدمے کی روداد اگست سے شروع ہوئی تھی۔ لیکن ان کے وکلا صفائی عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ مبینہ طور پر وہ سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر کارروائی کا حصہ نہیں بنے۔