شام: باغیوں نے اعلیٰ فوجی جنرل کو ہلاک کردیا
دمشق: شام میں حزب مخالف کے کارکنوں اور سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ باغیوں نے جمعرات کے روز شامی فوج کے ایک اعلیٰ جنرل کو ہلاک کردیا ہے۔
سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ جنرل جمع جعع کو ملک کے مشرقی صوبہ دیر الزور میں ہلاک کیا گیا جو صدر بشارالاسد کے باغیوں کا مضبوط گڑھ ہے۔
شام میں انسانی حقوق کے رضاکاروں اور بشارالاسد کے مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ جنرل جمع جمع صدر بشارالاسد کے حلقہ کے ایک رکن اور شامی فوج کے ایک اہم جنرل تھے۔
شامی کے سرکاری ٹی وی پر ایک بیان میں کہا گیا کہ جنرل جمع جمع کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ شامی عوام کے دفاع کے لیے صوبہ دیرالزور میں شدت پسندوں کا تعاقب کررہے تھے۔
شام میں برطانوی مبصرین کا کہنا ہے کہ جنرل جمع کو باغیوں کے گروپ کے ساتھ ایک لڑائی کے دوران ہلاک کیا گیا، جس میں کچھ القاعدہ سے تعلق رکھنے والی قوتیں بھی شام ہیں۔
مبصرین کے مطابق جنرل جمع 2005ء میں ہلاک ہونے والے ایک لبنانی رکنِ پارلیمنٹ رفیق حریری کے قتل کی تفتیشن کررہے تھے۔
یاد رہے کہ بیروت میں کار بم حملے میں رفیق حریری کی ہلاکت کا الزام بشارالاسد کی حکومت اور لبنانی شدت پسند گروپ حزب اللہ پر عائد کیا گیا۔
شام کا تنازعہ تقریباً ڈھائی برس پہلے بشارالاسد کی چار دہائیوں کی حکومت کے خلاف احتجاج کے طور پر شروع ہوا تھا، جو ایک خونی خانہ جنگی میں تبدیل ہوگیا اور اس طرح ملک میں پُرتشدد واقعات میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔