• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am

میری کامیابیوں میں سلمان کا ہاتھ نہیں،کترینہ

شائع August 7, 2012

کترینہ کیف اور سلمان خان۔ - اے ایف پی فوٹو

بالی ووڈ اداکار سلمان کے کترینہ کیف پر لاکھ احسان سہی لیکن کترینہ کہتی ہیں کہ ان کی کامیابیوں کے پیچھے سلمان خان کا ہاتھ ہرگز نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق کترینہ کیف کا یہ کہنا ہے کہ کامیابی کے پیچھے اوپر والے کا ہاتھ ہوتا۔

انھوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ سلمان کی وجہ سے انھیں بالی وڈ میں کامیابی ملی۔

پاکستانی ڈیلی ٹائمز کے مطابق کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ سلمان کو پچھلے آٹھ سال سے جانتی ہیں اور یہ کہ سلمان خان نے ان کی بہت مدد بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان نے ان کی رہنمائی ضرور کی کیوں کہ سلمان کو بالی وڈ کا وسیع تجربہ تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ سلمان خان کی شکر گزار ضرور ہیں لیکن یہ کہنا کہ ان کی شہرت اور کامیابی کے پیچھے سلمان کا ہاتھ ہے، ناانصافی ہوگی۔

اس کے علاوہ دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جب کترینہ سے رنپیر کپور کا ان کی زندگی میں واپس آنے کا پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا 'میں اس وقت سنگل ہوں'۔

جب ان سے سلمان کے حوالے سے پوچھا گیا جن کے ساتھ انھوں نے حل ہی میں ایک فلم میں کام کیا ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں اور کو اسٹارز ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025