• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:21am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:48am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:21am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:48am

شامی باغیوں کے جنگی جرائم کی رپورٹ منظرِ عام پر

شائع October 11, 2013

شامی باغی حلب میں سرکاری افواج سے لڑتے ہوئے۔ فائل تصویر اے ایف پی
شامی باغی حلب میں سرکاری افواج سے لڑتے ہوئے۔ فائل تصویر اے ایف پی

بیروت: جمعے کے روز انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروپ نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ شامی باغیوں نے ایک حملے میں کئی دیہاتوں پر حملہ کرکے بے گناہ افراد کو ہلاک کردیا تھا جو بظاہر بشارالاسد کے حامی تھے۔

رپورٹ میں چاراگست کے اس واقعے کا ذکر کیا گیا ہے جب شام کے ساحلی صوبے لتاکیا میں منظم انداز میں لوگوں کو قتل کرکے انسانیت کیخلاف جرائم کئے گئے تھے۔ 105 صفحوں کی اس رپورٹ میں شامی حکومت کی اجازت کےبعد ان متعلقہ علاقوں کا سروے کیا گیا تھا۔

رپورٹ کےمطابق باغی گھر گھر گئے۔ یا تو انہوں نے پورے خاندان کو ماردیا یا صرف مردوں کو اور خواتین اور بچوں کو یرغمال بنالیا۔ یہ دیہاتی افراد اقلیتی علوی فرقے سے تعلق رکھتے تھے جو شیعہ عقیدے سے تعلق رکھتا ہے اور خود بشارالاسد بھی

اس حملے میں بچ جانے والے حسن شیبلی نے تنظیم کو بتایا کہ اس کےگاؤں برودا پر صبح تڑکے حملہ ہوا ۔ وہ جان نہ بچاسکا لیکن اپنی بیوی اور لڑکے کو چھوڑ آیا کیونکہ اس کا بیٹا اپاہج تھا اور اس کی بیوی بغیر بیساکھیوں کے چلنے سے معذور تھی۔

ایک دن کے بعد وہ واپس آیا تو اپنی بیوی اور بیٹے کی لاشیں نیم دفن انداز میں دیکھیں۔

ان دریافتوں سے نہ صرف مغربی ممالک کی بے چینی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شام میں القاعدہ کے حمایت یافتہ دیگر ممالک کے جنگجوؤں کے کردار کی بھی تصدیق ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ مغرب کے حمایت یافتہ باغیوں کے گروپ، فری سیرین آرمی ایچ آر ڈبلیو کی جانب سے نامزد کردہ پانچ باغی گروہوں سے خود کو لاتعلق بتاتے ہیں ۔

' جو بھی ایسے جرائم کرتا ہے اس کا مزید انقلاب سے کوئی تعلق نہیں،' فری سیرین آرمی کے ترجنام لوئے مقداد نے کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ القاعدہ کے حملہ آور فری سیرین آرمی کے اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

لاتاکیا علاقے میں ایک باغی، محمد حوافی نے کسی بھی حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ باغیوں کے ایک گروہ نے ایک سو خواتین اور بچوں کو انسانی تبادلے کیلئے یرغمال بنایا تھا۔

اپنے تیسرے سال میں داخل ہونے والی شامی خانہ جنگی میں اقوامِ متحدہ نے دونوں فریقین کو انسانی حقوق کی پامالی کا ذمےدار ٹھہرایا ہے۔

یہ رپورٹ اس وقت منظرِ عام پر آئی ہے جب روسی سفارتکاری کے بعد شام اپنے کیمیائی ہھتیار تلف کرنے پر رضامند ہوگیا ہے اور اپنا ذخیرہ 2014 کے وسط تک تلف کردے گا۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق باغیوں کی جانب سے کی جانے والی ذیادتیاں ' یقیناً جنگی جرائم ' میں شامل ہیں۔ ان کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 20 باغی گروہوں نے کارروائی کی۔ ان میں سے پانچ گروپس میں سے دو کا تعلق القاعدہ سے تھا، جبکہ باقی جہادی رحجان رکھتے تھے۔ انہوں نے خلیجی ممالک سے چندہ جمع کیا تھا۔

انسانی حقوق کے گروپ نے خلیجی ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ ان باغیوں تک رقم کی رسائی کو روکیں۔ ساتھ ہی ترکی سے کہا گیا ے کہ وہ ان باغیوں تک ہتھیاروں کی رسائی بند کرنے میں مدد دے۔

رپورٹ میں مغرب نواز باغی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ جنگی جرائم کرنے والے گروپوں سے خود کو الگ تھلگ کریں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق 190 میں سے 67 افراد کو باغیوں نے بہت قریب سے ہلاک کیا شاید اس وقت جب وہ فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ اس بات کے بھی ثبوت ہیں کہ انہیں شعوری اور ارادے کے تحت مارا گیا ہے، لیکن اس ضمن میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی  رپورٹ کے مطابق باغیوں کے گروہوں میں جبہت النصرہ اور اسلامک سٹیٹ ان عراق کے لیونٹ شامل تھے جن کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ جبکہ احرار الشام، جیش المہاجرین والانصار، سقور العز شامل ہیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی برطانوی آبزرویٹری نے کہا ہے کہ سفیرہ کے شہر میں شامی حکومت کے جنگی طیاروں نے بمباری جاری رکھی جس میں آج دو افراد ہلاک ہوئے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Oct 11, 2013 06:57pm
ان رپورٹ کے بعد تمام مسلمانوں کو یۂ جاننا ضروری هوگیا هے که القاعدہ کیا هے اور کس کیلئے جہاد یا لڑرهۓ هیں اور کیوں
mahmood ur rashid hadoti Oct 11, 2013 08:57pm
جناب مدیرصاحب 'السلام علیکم آپ نے ملالہ یوسف زئی کے بارے میں ایک حقیقت پرمبنی رپورٹ شائع کرکے پاکستان میں ایک بہت بڑٰ ی سازش کاپردہ چاک کیاہے ،اے کاش تمام میڈیاوالوں کوایسی جرات نصیب ہوجائےت ا
mahmood ur rashid hadoti Oct 11, 2013 09:00pm
جناب مدیرصاحب روزنامہ ڈان ،آپ کے اخبارنے پہلی باریہ جرات مندانہ قدم اٹھایاہے کہ ملالہ کی اصلیت کاپردہ چاک کیاہے ،آپ اس رپورٹ پرڈٹے رہیں یہ آصل حقائق ہیں ان کوکسی دباؤ میں آکرفرضی یامصنوعی کالیبل بالکل نہ لگائیں

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025