• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:44pm

'فوجی بننا چاہتا تھا'

شائع October 2, 2013

ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔
ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔

نئی دہلی: انڈیا کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ وہ فوجی بننا چاہتے تھے لیکن قسمت نے انہیں کرکٹر بنا دیا۔

رانچی میں پیرا شوٹ ریجمنٹ کے ساتھ ایک دن گزارنے کے دوران انہوں نے 'آج تک' کو بتایا کہ وہ بچپن سے ہی فوج میں شمولیت کے خواہش مند تھے۔

'فوجیوں کو دیکھتے ہوئے میں سوچتا تھا کہ ایک دن میں بھی ان جیسا بنوں گا'۔

انڈیا کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ میں ورلڈ کپ جیتنے والے دھونی کا کہنا تھا کہ فوجی وردی نے ہی ان کے دل سے اونچائی کا خوف دور کیا۔

'یہ وردی میرے لیے بہت خاص ہے، شاید اسی وجہ سے میرے اندر خوف نہیں پیدا ہوا'۔

فوجیوں کے ساتھ وقت گزارنے کے دوران انہوں نے ہنسی مذاق بھی کیا۔

ایک فوجی نے جب ان سے پوچھا کہ وہ اتنے تناؤ بھرے کام کے دوران خود کو کس طرح پر سکون رکھتے ہیں۔

اس پر انڈین کپتان کا کہنا تھا: کسی بھی پریس کانفرنس سے ایک دن پہلے میں فریج میں جا کر بیٹھ جاتا ہوں تاکہ 'کول'رہ سکوں۔

دھونی نے فوجیوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور بچوں کے ساتھ تصویر بنوانے کے ساتھ ساتھ آٹوگراف بھی دیے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025