• KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm
  • KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm

بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات تیز، معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف آج بجلی کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان بھی کریں گے — فائل فوٹو: ڈان
وزیراعظم شہباز شریف آج بجلی کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان بھی کریں گے — فائل فوٹو: ڈان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، اس دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال، جاری احتجاج اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات لاہور میں ہوئی، جہاں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد بھی پیش کی، حکام کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ صوبے میں وفاقی ترقیاتی اقدامات کی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں بلوچستان کے لیے وفاقی حکومت کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیا گیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی اقدامات کو تیز کرنے اور بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلوچستان کے عوام کے لیے امید افزا علامت قرار دیا۔

سرفراز بگٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری منصوبے صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنے اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت بلوچستان کے چیلنجز کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ترقی کے سفر میں فعال طور پر شامل ہوں۔

سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے عید کے دنوں میں نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے صوبائی سربراہ سینیٹر مولانا عبدالواسع سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور صوبے کی مجموعی صورتحال اور ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی، صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ اور پارلیمانی سیکریٹری میر عبید اللہ گورگیج بھی موجود تھے۔

اجلاس میں بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا، سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی تعمیری تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے جامع حکمرانی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان نے مولانا عبدالواسع سے ملاقات کی اور سیاسی امور اور ترقیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان میں استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے تمام مثبت سفارشات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

بجلی کے نرخوں میں ریلیف

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف آج گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں زبردست کمی کے حوالے سے بڑا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیراعظم بریفنگ کے دوران میڈیا سے خطاب کریں گے، جہاں نئے ریلیف پیکج کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ توقع ہے کہ وزیر اعظم گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں زبردست کمی کا اعلان کریں گے۔

حال ہی میں وزیر اعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اس فیصلے کو موخر کر دیا ہے، جس میں چھتوں پر شمسی نظام کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کی گئی تھی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اپنی موجودہ سولر پالیسی کو جاری رکھے گی جس کے تحت نجی پروڈیوسرز سے 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کی خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025