• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

کراچی: کورنگی میں پراسرار آگ بجھائی نہ جاسکی، فائر فائٹرز نے آپریشن روک دیا

شائع March 31, 2025
ماہرین کے مطابق  آگ کے دوران مختلف قسم کے کیمیکل اور ذرات خارج ہوتے ہیں جو ماحول کو نقصان پہنچا سکتے ہیں
—فوٹو: ڈان
ماہرین کے مطابق آگ کے دوران مختلف قسم کے کیمیکل اور ذرات خارج ہوتے ہیں جو ماحول کو نقصان پہنچا سکتے ہیں —فوٹو: ڈان

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں آئل ریفائنری کے قریب ہاؤسنگ پروجیکٹ کی کھدائی کے دوران لگنے والی پراسرار آگ تاحال نہیں بجھائی جاسکی، آگ اتوار کی راات کو بھی اسی شدت کے ساتھ جلتی رہی، جب کہ فائر فائٹرز نے ماہرین کے مشورے پر اپنا آپریشن روک دیا، کیوں کہ پانی اور فوم کے استعمال سے کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوئے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکار حسان خان نے بتایا کہ آگ کے شعلے اسی شدت کے ساتھ جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 25 ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ 5 فائر ٹینڈرز علاقے میں تعینات ہیں۔

جائے حادثہ پر ایک ریسکیو بیس کیمپ قائم کیا گیا تھا، علاقے کو محدود کرنے اور غیر مجاز افراد کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے چاروں طرف سے ڈرنچ لگا کر تمام ضروری حفاظتی احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

احسان خان نے کہا کہ وہ اب بھی مٹی کی جانچ کے بارے میں ماہرین کی رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ماہرین سے مشورہ کیا ہے، جنہوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اسے جلنے دیں، کیوں کہ آس پاس کوئی بنیادی ڈھانچہ یا انسانی آبادی نہیں ہے۔

ماہرین نے متنبہ کیا کہ اگر آگ پر قابو پانے یا رساؤ روکنے کی کوئی کوشش کی گئی تو آگ کسی اور مقام سے بھڑک سکتی ہے۔

’ماحولیات کے لیے خطرہ‘

ماہر ماحولیات اور آب و ہوا کے ماہر ناصر علی پنہور نے کہا کہ آگ کے دوران مختلف قسم کے کیمیکل اور ذرات خارج ہوتے ہیں جو ماحول کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان میں آگ کے بادل کے ذریعے ہوا کی آلودگی اور اس کے بعد پھیلنا، ذرات اور دیگر مواد کے جمع ہونے سے مٹی اور پانی کو آلودہ کرنے کا امکان، آگ کو دبانے والے بہاؤ سے مٹی اور پانی کی آلودگی، جس میں زہریلا یا خطرناک مواد شامل ہوسکتا ہے، اور خطرناک مواد سے مٹی اور پانی سے براہ راست رابطہ شامل ہے۔

ناصر علی پہنور نے کہا کہ یہ مادے تین بڑے ماحولیاتی ریسیپٹرز کو متاثر کریں گے، جن میں ماحولیاتی، آبی اور زمینی ماحول شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم، اس کے اثرات کا اندازہ لگانا مشکل ہے، کیوں کہ آگ لگنے کے واقعے کے دوران اور بعد میں ان مادوں کی شناخت اور مناسب نمونے لینے میں چیلنجز موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025