• KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm
  • KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm

شادی کا جھوٹا وعدہ کر کے خاتون کیساتھ جنسی تعلقات بنانے پر برطانوی نژاد کشمیری شخص گرفتار

شائع March 30, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

آزاد جموں و کشمیر کے ضلع میرپور میں شادی کا جھوٹا وعدہ کر کے خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں ایک برطانوی نژاد کشمیری شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چکسواری تحصیل کے برنالہ بھاٹیاں گاؤں کے رہنے والے ملزم کو زنا کے جرم (حدود کا نفاذ) آرڈیننس 1979 (زیڈ ایچ اے) کی دفعہ 10 کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

ان کی گرفتاری چکسواری کی رہائشی خاتون کی جانب سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) میرپور خاور علی شوکت کے پاس شکایت درج کرانے کے بعد کی گئی۔

ایس ایس پی نے درخواست چکسواری پولیس اسٹیشن کو ارسال کی، جس نے ہفتہ کے روز اس کی طبی جانچ کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ طور پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی۔

شکایت کنندہ کے مطابق، وہ اور اس کے والدین ملزم کے بیٹے کی ملکیت والے مکان میں تقریباً ایک سال سے کرایہ دار کے طور پر رہ رہے تھے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں مقیم ملزم پاکستان کے دورے کے دوران اسی گھر میں رہا تھا۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ 2 سے 3 ماہ تک جاری رہنے والے اپنے آخری دورے کے دوران اس شخص نے (خاتون کے) والدین کی موجودگی میں اسے شادی کی تجویز پیش کی، اور اس تجویز کو قبول کرلیا گیا اور اس کے بعد وہ برطانیہ واپس چلا گیا۔

تقریباً 2 ماہ قبل ملزم پاکستان واپس آیا اور اسے بار بار یقین دلایا کہ وہ اس کے ساتھ نکاح کرے گا اور اسے برطانیہ لے جائے گا۔

مدعیہ کے مطابق اس عرصے کے دوران، اس نے اعتماد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مجھے کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، 26 مارچ کو جب میں نے اصرار کیا کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرے تو اس نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے کبھی شادی نہیں کرے گا، اس نے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر میں نے اس بارے میں کسی سے بات کی تو وہ مجھے قتل کر دے گا۔

مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس شخص نے اسے دھوکا دیا، اس کے وقار کو پامال کیا، اور اس کی زندگی برباد کردی، جب کہ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا جاری رکھیں، لہٰذا اسے خطرناک شخص قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی اور اپنے اور اپنے اہل خانہ کے تحفظ کا مطالبہ کرتی ہوں۔

چکسواری کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) عبدالقدوس نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ خاتون کی شکایت موصول ہونے کے بعد انہوں نے اسے ہفتے کے روز فیملی میڈیکل آفیسر کی نگرانی میں رورل ہیلتھ سینٹر میں طبی معائنے کے لیے طلب کیا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ وہ کنواری نہیں تھی، رپورٹ اور اس کی شکایت کی بنیاد پر اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو شہر چھوڑنے سے روک دیا ہے، مبینہ طور پر ملزم ہفتہ کے روز برطانیہ واپس جانے والا تھا۔

جب ایس ایس پی خاور علی شوکت سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پولیس نے شکایت کنندہ کے کردار کا تعین کرنے، قانونی رائے کے لیے معاملہ پراسیکیوشن برانچ کو بھی بھیج دیا ہے، کیوں کہ یہ نکاح سے پہلے باہمی رضامندی کا معاملہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025