• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm

دبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے

شائع March 22, 2025
فائل فوٹو؛ اے ایف پی
فائل فوٹو؛ اے ایف پی

دبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی نے ملک بدری کے فیصلوں اور سفری پابندی کے احکامات کے نفاذ کو ہموار کرنے کے لیے ایک فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔

دبئی نے 2007 کی قرارداد نمبر 7 کی جگہ پر 2025 کی قرارداد نمبر 1 متعارف کرائی ہے جس کا مقصد ان قانونی سقموں کو دور کرنا ہے جن کا فائدہ ملک بدری سے بچنے کی کوشش کرنے والے افراد اٹھاتے ہیں۔

نئی قرارداد میں سب سے اہم دفعات میں سے ایک آرٹیکل 12 ہے، جسے ’حل اور منسوخی شق‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ شق اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پچھلے قوانین سے متصادم کوئی بھی ضابطہ منسوخ ہو جائے گا جس سے ملک بدری اور سفری پابندی کے احکامات کے نفاذ کے لیے ایک متحد اور شفاف طریقہ کار قائم ہوگا۔

حالیہ برسوں میں، ملک بدری کا سامنا کرنے والے کچھ افراد نے دوسرے لوگوں کی مدد سے خود کو فرضی طور پر قرض دار ظاہر کیا۔ اس کا مقصد سفری پابندی عائد کرنے کے لیے قانونی نظام میں ہیرا پھیری کرنے کی کوشش کرنا ہوتا ہے، جس سے مؤثر طریقے سے ان کی ملک بدری میں تاخیر ہوتی ہے۔

دبئی حکومت نے اس نرمی کو ختم کرکے نیا قانون متعارف کرایا ہے جو ایسے تمام جوازوں کو ہمیشہ کے لیے بند کردے گا۔

دبئی نے ایسے معاملات کی نگرانی اور یہ یقینی بنانے کے لیے ایک وقف جوڈیشل کمیٹی بھی قائم کی ہے کہ قانونی فریم ورک مضبوط اور موثر رہے۔

اپنے مینڈیٹ کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے، کمیٹی دبئی کے اندر متعلقہ سرکاری حکام کے ساتھ رابطہ اور اشتراک کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025