• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:36pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:36pm

بنوں میں دہشتگردوں کا جدید اسلحہ سے پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں کا بھرپور مقابلہ، ملزمان فرار

شائع March 20, 2025
9 فروری کو بنوں کے علاقے فتح خیل میں چیکی پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوئے تھے — فائل فوٹو: اے ایف پی
9 فروری کو بنوں کے علاقے فتح خیل میں چیکی پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوئے تھے — فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کنگر پل پولیس نے چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے جدید ہتھیاروں سے کیا گیا حملہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم اسی پولیس چوکی پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بنوں کے علاقے فتح خیل میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

پولیس عہدیدار نے بتایا تھا کہ حملہ آوروں نے آدھی رات کو ہونے والے حملے میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، یہ ہر طرف سے کیا گیا حملہ تھا جس کا مقصد پولیس چوکی کا کنٹرول حاصل کرنا تھا، ڈیوٹی پر موجود افسران نے مؤثر طریقے سے جوابی فائرنگ کی، جس پر دہشت گرد اپنے مقصد میں ناکام ہوئے۔

پولیس کے عہدیدار نے بتایا تھا کہ اہلکاروں نے حملہ آوروں کو اس وقت تک مصروف رکھا جب تک کہ کمک نہیں پہنچ گئی تھی، سیکیورٹی اہلکاروں نے پولیس چوکی پر قبضہ کرنے کی عسکریت پسندوں کی کوشش کو ناکام بنایا تھا، جس کے بعد وہ شدید فائرنگ کے بعد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025