• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:37pm

خضدار میں ایس ایچ او حب کے گھر پردستی بم حملہ، 4 بچوں سمیت 5 زخمی

شائع March 17, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کوشک میں اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) حب سٹی قادر شیخ گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے والد زخمی اور ان کے 4 بھتیجے زخمی ہو گئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خضدار جاوید زہری نے ڈان کو بتایا کہ خضدار سٹی ایریا کوشک میں نامعلوم افراد نے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) حب سٹی قادرشیخ کےگھر پر دستی بم پھینک دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ان والد زخمی ہو گئے جبکہ ان بھائی کے 4 بچے زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او قادر شیخ کے والد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا اور بچوں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی خضدار کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025