• KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C

نوجوان کھلاڑیوں کا اسکواڈ تیار ہے جو اگلے 8 سال بھارتی ٹیم کو جتوائے گا، ویرات کوہلی

شائع March 9, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ جب ہم چھوڑیں گے تو پیچھے نوجوان کھلاڑی تیار ہیں اور ایک ایسا اسکواڈ تیار ہے جو 8 سال بھارتی ٹیم کو جتوائے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد گراؤنڈ میں کمنٹیٹرز سے گفتگو میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ گزشتہ چند برسوں سے بہت اچھا کھیل رہا ہے اور ٹیم بھی بہترین ہے لیکن ہم بھی ٹورنامنٹ جیتنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، اتنا طویل عرصے کھیل کر اور ٹیم کو جیتتا دیکھ کر اچھا لگتا ہے، پوری ٹیم نے مشترکہ طور پر اچھا کھیلا، پوری ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوران متحد رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی بھارتی ٹیم کو آگے لے کر جارہے ہیں، میں نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود ہوں اور یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ ہم جب چھوڑیں گے تو پیچھے نوجوان کھلاڑی تیار ہیں۔

ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ ہمارا اسکواڈ تیار ہے جو اگلے 8 سال بھارتی ٹیم کو جتوائے گا۔

اس موقع پر شبمن گل کا کہنا تھا کہ فائنل میچ میں میری اور روہت شرما کی شراکت بہت اہم تھی، میں نے روہت شرما کی بیٹنگ کو بہت انجوائے کیا، چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔

بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو کا کہنا تھا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے کہ توقعات پر پورا اترے، چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ کی طرح آئے تھے، پوری ٹیم نے بہت اچھا کھیلا۔

آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر بہت اچھا لگ رہا ہے، 2017کی چیمپئنز ٹرافی نہ جیتنے کا انتہائی دکھ تھا۔

رویندرا جڈیجا کا کہنا تھا کہ بھارت کی فاتح ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، میرا بیٹنگ نمبر ایسا ہے کہ ہیرو اور زیرو بننے کا چانس رہتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025