• KHI: Fajr 5:13am Sunrise 6:29am
  • LHR: Fajr 4:36am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:02am
  • KHI: Fajr 5:13am Sunrise 6:29am
  • LHR: Fajr 4:36am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:02am

غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ پیچیدہ مگر شروع ہوجائے گا، امریکی سفیر برائے مشرق وسطیٰ

شائع February 17, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی سفیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ پیچیدہ ہے مگر شروع ہوجائے گا، دوسری جانب اسرائیلی کی سیکیورٹی کابینہ آج غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر غور کری گی، پہلے مرحلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اسرائیلی وفد آج قاہرہ جائے گا۔

قطری نشریاتی اداری ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے ’فاکس نیوز‘ کو بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ پہلے مرحلے کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ پیچیدہ ہے لیکن دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے اسرائیل کے ’چینل 12‘ کو یہ بھی بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ اس کے دوسرے مرحلے کے نتیجے میں یرغمالیوں کو رہا کیا جائے اور زندگیاں بچائی جائیں اور اس سے امن قائم ہوسکتا ہے۔

اسٹیو وٹکوف نے مزید کہا کہ انہوں نے آج صبح اسرائیلیوں، قطریوں اور مصریوں سے ایک شیڈول طے کرنے کے بارے میں بات کی جس کے مطابق ہم دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز کریں گے، انہوں نے کہا کہ ’ہر کوئی اس کو قبول کر رہا ہے لہٰذا امید ہے اسی ہفتے یہ ہونے جا رہا ہے‘۔

دریں اثنا، خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مشرق وسطیٰ میں امریکی سفیر اسٹیو وٹکوف کو بتایا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اسرائیلی مذاکراتی ٹیم آج قاہرہ روانہ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025