• KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm
  • KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm

تین اسرائیلی قیدیوں کو کل رہا کیا جائے گا، حماس

شائع February 14, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اور اسرائیل کے درمیان کل قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے کل غزہ سے رہا کرنے والے تینوں اسرائیلیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جن میں الیگزینڈر تروفانوف، ساگوئی ڈیکل-چن اور یائر ہورن شامل ہیں، اس فہرست کو اسرائیل نے قبول کر لیا۔

فلسطینی قیدیوں کے میڈیا آفس نے بتایا کہ اس کے بدلے میں اسرائیل جیلوں سے 369 فلسطینیوں کو رہا کرے گا، جن میں 36 عمر قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں جبکہ 333 فلسطینیوں کو غزہ سے قید کیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے تصدیق کی کہ اسرائیل کو ثالث مصر اور قطر سے تین قیدیوں کے نام موصول ہو گئے ہیں جنہیں کل غزہ میں رہا کیا جائے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ فہرست اسرائیل کے لیے قابل قبول ہے اور خاندانوں نے ناموں کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھنے اور قیدیوں کی شیڈول کے مطابق رہائی کا اعلان کر دیا تھا۔

حماس گروپ نے بتایا تھا کہ اس کے وفد نے قاہرہ میں مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کی، جس میں جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر توجہ مرکوز کی گئی،جس میں لوگوں کے لیے مکانات کو محفوظ بنانے اور فوری طور پر خیمے، بھاری سامان، طبی سامان، ایندھن، اور ہر چیز کے جاری رہنے والے معاہدے میں امدادی سامان کی فراہمی شامل ہے۔

ٹیلی گرام پر جاری بیان میں حماس نے کہا تھا کہ مذاکرات مثبت روح کے ساتھ ہوئے، جبکہ ثالثی کرنے والے بھائیوں مصر اور قطر نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ان تمام چیزوں کے حوالے سے رکاوٹوں اور خلا کو دور کرنے پر کام کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025