• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندی لگادی

شائع February 13, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

امریکی محکمہ خزانہ نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے عائد ان پابندیوں کے تحت کریم خان کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

یہ نامزدگی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے دستخط کیے گئے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق ہے جس میں عالمی فوجداری عدالت کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

ری پبلکن قانون سازوں نے اسرائیل کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر آئی سی سی پر پابندی عائد کرنے کے لیے علیحدہ قانون سازی کی کوشش کی تھی جب کہ ایوان نے گزشتہ ماہ اس بل کو منظور بھی کرلیا تھا تاہم بعد میں سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی جانب سے اس بل کو روک دیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر آئی سی سی حکام کے اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

امریکی صدر نے اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے اداروں سے دستبرداری کے بعد عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگائی تھیں۔

امریکی صدر کے فیصلے سے امریکی شہریوں اور اس کے اتحادیوں کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پر مالیاتی اور ویزا پابندیاں عائد ہوں گی۔

امریکا کا یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد سامنے آیا۔

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025