• KHI: Maghrib 6:25pm Isha 7:42pm
  • LHR: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • ISB: Maghrib 5:50pm Isha 7:13pm
  • KHI: Maghrib 6:25pm Isha 7:42pm
  • LHR: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • ISB: Maghrib 5:50pm Isha 7:13pm

اپنی مصنوعات امریکا میں بنائیں یا ٹیرف ادا کریں، ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب

شائع January 23, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد عالمی رہنماؤں سے پہلی بڑی تقریر میں عالمی کاروباری رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ امریکا میں مینوفیکچرنگ کریں یا پھر ٹیرف کا سامنا کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے آئن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں اپنی مصنوعات بنائیں اور ہم آپ سے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے کم ٹیکس لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن اگر آپ اپنی مصنوعات امریکا میں مینوفیکچر نہیں کرتے، تو آپ کو ٹیکس اور ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں تیل کی کم قیمتوں پر یقین رکھتا ہوں، جس کے نتیجے میں یوکرین جنگ فوراً ختم ہو جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والی تنظیم (اوپیک) اور سعودی عرب سے مطالبہ کروں گا کہ وہ تیل کی لاگت کم کریں، اگر اس کی قیمتیں کم ہوئیں تو روس۔یوکرین جنگ فوراً ختم ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تیل کی قیمتیں کافی زیادہ ہیں، جس کی وجہ سے یہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ’بہت اچھے تعلقات‘ رہنے کی توقع ظاہر کی۔

اجلاس کے دوران بینک آف امریکا کے چیف ایگزیکٹیو برائن موئنہان، بلیک اسٹون سرمایہ کاری فرم کے باس اسٹیفن شوارزمین، ہسپانوی گروپ بینکو سانٹینڈر کی ایگزیکٹیو چیئر وومین اینا بوٹین اور فرانسیسی تیل اور گیس کی بڑی کمپنی ٹوٹل انرجی کے سربراہ پیٹرک پویان کی جانب سے بھی سوالات پوچھے گئے۔

یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں بینکنگ اور تیل کی صنعت سے تعلق رکھنے والے ایگزیکٹوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوالات کریں گے، جو آئن لائن شرکت کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے سوئٹزر لینڈ کے الپائن ویلیج میں تقریباً ہر جگہ گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام سامنے آیا ہے، باضابطہ پینل مباحثوں میں اور چہل قدمی کے درمیان بھی خصوصی اجلاسوں میں تذکرہ کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ ڈیووس اجلاس میں براہ راست شرکت کریں گے جبکہ بینک اور تیل کی صنعت سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو افسران کے پاس ان سے مسائل پر سوال کرنے کا موقع ہو گا۔

عالمی سطح پر ریپبلکن صدر کے بڑے حامیوں میں سے ایک ارجنٹائن کے آزادی پسند صدر جیویر میلی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کچھ گھنٹے ایک شعلہ بیان تقریر کی۔

جیویر میلی کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن آزادی کے نظریہ کو دوبارہ قبول کر رہا ہے، اور ’مجھے یقین ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئے امریکا میں ایسا ہی کریں گے‘، انہوں نے ٹرمپ، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان اور ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیل جیسے ہم خیال رہنماؤں کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن قوانین، گرین پالیسی کے خاتمے، خام تیل کی پیداوار بڑھانے اور دیگر ممالک پر ٹیکس و ٹیرف عائد کرنے سمیت دیگر اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 فروری 2025
کارٹون : 12 فروری 2025