• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm

’ڈیل نہیں ہو رہی‘،عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنانے کا مطالبہ کیا، علیمہ خان

شائع January 16, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ڈیل کی باتیں نہیں کریں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ڈیل کی باتیں نہیں کریں، عمران خان نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی تاہم فیصلہ کہیں اور ہو یہ ہمیں بھی قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان چاہتے ہیں کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا معاملہ سب کے سامنے آئے، انہوں نے کہا کہ القادر کیس کی سزا 23 دسمبر کو سنائی جانا تھی، یہ کیسی سزا ہے کہ جس کا پیپر پہلے سے آؤٹ ہو چکا ہے، اس کا مطلب ہے کہ فیصلہ پہلے سے طے شدہ ہے، تلوار لٹکا کر سمجھا جارہا تھا کہ کسی ڈیل کے لیے تیار ہو جائیں‘۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کل ہر حال میں فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا ہے، القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ پہلے سے ہوا، اسی طرح سائفر کیس، عدت کیس اور توشہ خانہ کے پہلے کیس کا فیصلہ پہلے سے طے تھا، جن ججز نے انصاف کیا ان کی قدر کی جانی چاہیے، پاکستان میں اچھے ججز ہیں دباؤ ہٹا دیا جائے تو ججز اچھے طریقے سے اپنے کام سر انجام دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن ججز نے غلط فیصلے کیے کوئی اور ملک ہوتا تو ان کی انکوائری ہوتی اور نوکری سے نکالا جاتا۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے متعلق علیمہ خان نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے لیے بانی پی ٹی آئی نے نیوٹرل ایمپائر مانگے ہیں، سپریم کے سینئر ترین ججز اس کی تحقیقات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کہتے ہیں کہ تحقیقات کے بعد ججز جو بھی سزا دیں گے وہ اس کے راستے میں کھڑے نہیں ہوں گے، ہمارے دو مطالبات ہیں جوڈیشل کمیشن اور بغیر ٹرائل لوگوں کی رہائی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025