• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

شائع January 13, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کوٹ لکھپت جیل میں 18 ماہ سے قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

ڈان ڈاٹ کام کے پاس موجود پروڈکشن آرڈر کی نقل کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کی درخواست پر سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

آرڈر میں لکھا گیا کہ ’چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ کے 345ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔‘

سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام کو جاری کردی گئیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے ختم ہونے کے بعد سینیٹر کو دوبارہ حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اعجاز چوہدری کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے، گزشتہ سال مارچ میں بھی ان کی اسمبلی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا تھا، تاہم وہ سینیٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

گزشتہ سال نومبر میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے واقعات پر اعجاز چوہدری سمیت 21 دیگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں پر باضابطہ فردجرم عائد کی تھی۔

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ’سینیٹ ممبر ہونے کے باوجود انہیں پارلیمانی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں، ہمیں کسی قسم کی بھی سختی جھکا نہیں سکتی، ریاستی جبر کا ایک دن خاتمہ ہوگا۔‘

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025