• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

لیجنڈری آشا بھوسلے کی ’توبہ توبہ‘ پر پرفارمنس کی ویڈیو وائرل

شائع December 30, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ 91 سالہ آشا بھوسلے کی جانب سے ایک ایونٹ میں حالیہ دور کے مقبول گانے ’توبہ توبہ‘ پر پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

آشا بھوسلے نے حال ہی میں سونو نگم سمیت دیگر بھارتی گلوکاروں کے ہمراہ ممبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں مختلف گانوں میں پرفارم کیا۔

آشا بھوسلے نے میوزیکل کنسرٹ میں اپنے مقبول گانے بھی گائے اور ان پر ہلکی پھلکی ڈانس بھی کی اور ان کی پرفارمنس پر کنسرٹ میں موجود لوگ بھی جھوم اٹھے۔

آشا بھوسلے نے رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے وائرل ہونے والے گانے ’حسن تیرا توبہ توبہ‘ بھی گایا۔

لیجنڈری گلوکارہ نے نہ صرف مذکورہ گانے کو گایا بلکہ انہوں نے گانے پر رقص بھی کیا اور ان کی پرفارمنس پر ہجوم جھوم اٹھا۔

آشا بھوسلے کی جانب سے ’توبہ توبہ‘ گائے جانے کے بعد لوگوں نہ صرف ان کی تعریفیں کیں بلکہ ان کی آواز میں گائے گئے گانے کو حالیہ گلوکاروں سے بہتر بھی قرار دیا۔

ان کی ’توبہ توبہ‘ پر پرفارمنس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے پاکستان اور بھارت میں مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

آشا بھوسلے کی جانب سے ’توبہ توبہ‘ پر پرفارمنس کرنے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے زیادہ تر پیجز اور لوگوں کی جانب سے وکی کوشل اور کرن اوجلا کو بھی ٹیگ کیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ لیجنڈری گلوکار سے گانے کو گانے اور اس پر پرفارمنس کرنے کو سیکھیں۔

خیال رہے کہ ’توبہ توبہ‘ گانے کو کرن اوجلا نے گایا ہے جب کہ اسے وکی کوشل پر فلمایا گیا ہے اور گانا 2024 کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025