• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارت کے ساتھ برابری کے معاہدے پر خوشی ہے، محسن نقوی

شائع December 24, 2024
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرنا ایک سنگ میل ہے، بہت خوشی ہے کہ بھارت کے ساتھ ایسے معاہدے پر پہنچے جو برابری کی بنیاد پر ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری کیے جانے کے بعد اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ایک سنگ میل ہے، یہ میزبانی ہماری کرکٹ کو فروغ دینے کی کوششوں کو نمایاں کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں، آفیشلز اور پرستاروں کے لیے یادگار ہو گا، پاکستان تمام ٹیموں کو خؤش آمدید کہنے اور مہمان نوازی کے لیے تیار ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم ایک ایسے معاہدے پر پہنچے جو برابری کی بنیاد پر ہے، آئی سی سی ممبر ممالک نے معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام آئی سی سی ممبر ممالک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا، تمام ممبر کی کاوشیں بہت قیمتی ہیں جو کرکٹ کے مفاد میں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق چمپئینز ٹرافی کا انعقاد پاکستان، یو اے ای میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگا، افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا، پاک، بھارت ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

شیڈول میں کہا گیا کہ بھارت کے 3 لیگ میچز ، ایک سیمی فائنل اور فائنل یو اے ای میں کھیلا جائے گا، چمپیینز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو لاہور یا یو اے ای میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی کے مطابق بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل 9 مارچ کو لاہور میں ہو گا، 10 مارچ فائنل کے لیے ریزرو دن کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔

طے شدہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان بھی بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

2 روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024