• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

عمران خان کے اہلخانہ پر تنقید، پی ٹی آئی نے سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم کردی

شائع December 19, 2024
گلوکار سلمان احمد — فوٹو: ایکس
گلوکار سلمان احمد — فوٹو: ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اہلخانہ کے خلاف مہم چلانے پر گلوکار سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان کی پوسٹس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

گلوکار سلمان احمد نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے مظاہروں کے دوران سیاسی کردار کیخلاف پوسٹس کی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی حامیوں کی جانب سے ان پر تنقید کی گئی تھی۔

دریں اثنا گزشتہ ہفتے عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی پر بے بنیاد الزامات لگانے پر ان کی ’ایکس‘ پوسٹس کو ’احمقانہ‘ قرار دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی اطلاعات کی طرف سے سلمان احمد کو مخاطب کرتے ہوئے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گلوکار سوشل میڈیا پر غیر ضروری اور مضحکہ خیز پوسٹس کے ذریعے پارٹی اراکین اور حامیوں میں مسلسل تقسیم اور عدم اطمینان پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔’

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سلمان احمد کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے اور انہیں فوری طور پر پارٹی سے نکالا جاتا ہے، مزید کہا گیا کہ ’ آپ دوبارہ پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی ظاہر نہیں کریں گے۔’

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی طرف سے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی نے سلمان احمد کو قابل اعتراض پوسٹس کرنے سے باز رہنے کی تاکید کی تھی تاہم انہوں نے عمران خان کی ہدایت کی متعدد بار تنبیہ کیے جانے کے باوجود خلاف ورزی جاری رکھی۔

سلمان احمد عرصہ دراز سے پی ٹی آئی کے حامی تھے اور 2022 میں انہیں ثقافت کے حوالے سے عمران خان کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا جبکہ 2016 میں انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کے باہر مختصر وقت کے لیے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ ان سے ملاقات کرنے جارہے تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024