• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

الیکشن کمیشن کا بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

شائع December 19, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی حسن ظہری نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے محفوظ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔

صوبائی حلقے سے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے محمد صالح بھوتانی 30 ہزار 910 ووٹس لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ درخواست گزار علی حسن ظہری 14 ہزار 120 ووٹ حاصل کرنے کے بعد تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس ریمانڈ بیک کرتے ہوئے 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

رواں سال جون میں بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کسی نے تھی۔

سماعت کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ نے عدالتی حکم جاری کرتے ہوئے 3ہفتوں کے اندر 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024