• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

شائع December 19, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑی کمی ہو گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے پر آ گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 229 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے دام 2 لاکھ 14 ہزار 785 ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بھی بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے تنزلی سے 3 ہزار 350 روپے اور 2 ہزار 872 روپے ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ 26 ڈالر کمی سے 2 ہزار 621 ڈالر پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (18 دسمبر) 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 852 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

اس سے ایک روز قبل 17 دسمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024