• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

پی ٹی آئی کا مذاکرات کیلئے متبادل پلان تیار ہے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

شائع December 19, 2024
— فائل فوٹو :ڈان
— فائل فوٹو :ڈان

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مذاکرات کے لیے متبادل پلان تیار ہے، حکومت کے بجائے اب اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ابھی تک پی ٹی آئی اور حکومت میں رسمی مذاکرات شروع نہیں ہوئے تاہم سول نافرمانی تحریک سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام جماعتوں کو ساتھ چلنے کی دعوت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے شامل ہونے سے سول نافرمانی تحریک مؤثر ہوگی، سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے تو حکومت مذاکرات کے لیے خود تیار ہو جائے گی۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتیں ایک ساتھ مل کر بہتر طریقے سے چل سکتے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ اپوزیشن جماعتیں شامل ہونے سے سول نافرمانی تحریک موثر ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک پہلے سے جاری احتجاج کا حصہ ہے تاہم کچھ رہنماؤں کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی تحریک میں تاخیر کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تحریک کے طریقے کار پر مزید مشاورت کرنے کے لیے کچھ رہنماؤں نے وقت مانگا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران تحریک کے خدوخال اور ٹائم لائن کا فیصلہ کروں گا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024