• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

شائع December 18, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

راولپنڈی کی احتساب عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 21 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے 2 گواہان کے بیانات آج قلمبند نہ ہو سکے۔

وکلا صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ 190ملین پاونڈ ریفرنس زیر سماعت ہے، حتمی دلائل دینے ہیں۔

وکلا صفائی نے استدعا کی کہ ریفرنس کے حتمی دلائل کی تیاری کے باعث آج شہادت قلمبند نہ کی جائے۔

احتساب عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 12 دسمبر کو توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

اسپیشل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی تھی، جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج (18 دسمبر) تک ملتوی کردی گئی تھی۔

پس منظر

یاد رہے کہ 12 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی تھی۔

نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔

قبل ازیں، عدالت نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024