• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

پاکستانی فلم ’دی گلاس ورکر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر

شائع December 18, 2024
—فوٹو: مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز
—فوٹو: مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز

پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’اْسکر‘ کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

’دی گلاس ورکر‘ کو جولائی 2024 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اسے ستمبر 2024 میں آسکر کے لیے پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے منتخب کیا تھا۔

اب آسکر اکیڈمی نے 97 ویں فلمی ایوارڈز میلے کے لیے ’غیر ملکی بہترین فیچر فلم‘ سمیت 10 کیٹیگریز کی فلموں کا اعلان کردیا، جس میں پاکستانی فلم بھی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

’دی گلاس ورکر‘ ورکر سمیت بہترین غیر ملکی فیچر فلم کے لیے بھارت کی ’لاپتا لیڈیز‘ کے علاوہ 90 سے زائد ممالک کی فلمیں شامل تھیں، جس میں سے 15 فلموں کو اگلے مرحلے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

آسکر کے 97 ویں فلمی میلے کا ایونٹ مارچ 2025 میں امریکا میں ہوگا، جس میں بہترین غیر ملکی فیچر فلم سمیت دیگر کیٹیگریز کی فلموں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

’آسکر‘ کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے جانے کے بعد اب آئندہ ماہ جنوری کے اختتام یا پھر فروری 2024 میں اکیڈمی کی جانب سے حتمی پانچ غیر ملکی فلموں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جائے گا، جس کے بعد مارچ میں کامیاب فلم کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

اس بار آسکر کی جانب سے شارٹ لسٹ کی گئی بہترین غیر ملکی فلموں میں فلسطین کی ’فرام گراؤنڈ زیرو‘ بھی شامل ہے۔

شارٹ لسٹ کی گئی 15 بہترین غیر ملکی فلموں میں ایشیا سے صرف تھائی لینڈ کی فلم (How to Make Millions before Grandma Dies) شامل ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024