• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

محکمہ تعلیم سندھ کی سردیوں کے دوران یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت

شائع December 17, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

محکمہ تعلیم سندھ نے سردیوں کے دوران یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی میں طلبہ جو گرم کپڑے پہن سکتے ہیں انہیں اس کی اجازت دی جائے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے نجی اسکولز کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق بچوں کی صحت کے لیے سردی سے بچاؤ کے اقدامات میں تعاون کیا جائے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے سردیوں کے دوران یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سردی میں طلبہ جو گرم کپڑے پہن سکتے ہیں، انہیں اس کی اجازت دی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سردیوں کے دوران نجی اسکولز کی جانب سے طلبہ کے یونیفارم میں نرمی برتی جائے، بچوں کی صحت کی خاطر سردی سے بچاؤ کے اقدامات میں ان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اسکول کی کلاسز میں بھی سردی کے بچاؤ کے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب بھر میں شدید سردی کی لہر کے دوران صوبے کے محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ موسم سرما کے دوران طلبہ کسی بھی رنگ کی جرسی، سویٹر یا جیکٹ پہن سکتے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024