• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

شائع December 16, 2024
— فائل : کینوا
— فائل : کینوا

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہو گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی تنزلی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے پر آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ 13 دسمبر کو 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا تھا، اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے پر آ گئی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2024
کارٹون : 16 دسمبر 2024