• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm

کراچی: این اے 241 میں مبینہ دھاندلی کا کیس، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

شائع December 16, 2024
— فائل فوٹ: سندھ ہائی کورٹ
— فائل فوٹ: سندھ ہائی کورٹ

کراچی میں این اے 241 میں مبینہ دھاندلی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا، سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے خرم شیر زمان کی درخواست پرفیصلہ سنایا۔

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے، عدالت نے فریقین سے 30 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی ٹربیونل کا جج تبدیل کرنے سے روکا جائے۔

ان کے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے انتخابی عذرداری کی قانون کے مطابق سماعت کی ہے، الیکشن کمیشن من پسند فیصلے کے لیے جسٹس عدنان اقبال چوہدری کو ہٹانا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ این اے 241 میں دھاندلی کے خلاف خرم شیر زمان نے انتخابی عذرداری دائر کر رکھی ہے، خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کوچیلنج کیا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2024
کارٹون : 16 دسمبر 2024