• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm

بنوں اور کرک میں پولیو ٹیموں پر حملے، پولیو ورکر اور پولیس اہلکار جاں بحق

شائع December 16, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک اور بنوں میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا جبکہ صوابی میں بھی پولیس کانسٹیبل کو گولیاں مار کر قتل کریا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ضلع کرک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے میں پولیو ورکر محفوظ رہے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ادھر بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرجاں بحق ہوگیا، مقتول ڈیوٹی کے لیے جارہا تھا کہ اس پر راستے میں فائرنگ کی گئی۔

ادھرصوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کا واقعہ تھانہ فارمولے کی حدود میں پیش آیا، جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

وزیراعظم نے کرک میں انسداد پولیو ٹیم پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو پولیو کے مرض سے پاک کرنے کے لیے سرگرم عمل پولیو ورکرز پر حملہ باعث تشویش ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ اس قسم کی کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، پولیو کے مکمل خاتمے اور پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی کرک اور بنوں میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیم پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے۔

رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے پولیو ٹیموں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔واضح کردیا کہ پولیو ٹیموں کے خلاف کارروائیاں ملک کےبچوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کاوشوں کو ناکام بنانے کی کوششیں ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2024
کارٹون : 16 دسمبر 2024