• KHI: Fajr 5:49am Sunrise 7:10am
  • LHR: Fajr 5:29am Sunrise 6:56am
  • ISB: Fajr 5:37am Sunrise 7:06am
  • KHI: Fajr 5:49am Sunrise 7:10am
  • LHR: Fajr 5:29am Sunrise 6:56am
  • ISB: Fajr 5:37am Sunrise 7:06am

خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، حکومت کو بتانا ہوگا گولی کیوں چلائی؟ بیرسٹر سیف

شائع December 15, 2024
— فائل فوٹو :ڈان
— فائل فوٹو :ڈان

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، جعلی حکومت کو بتانا ہوگا کہ گولی کیوں چلائی؟

ڈان نیوز کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج شہدا ڈی چوک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، آج شہدا کے خون کا حساب لینے کا عزم بھی کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، جعلی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ گولی کیوں چلائی؟ نہتے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ معصوم کارکنوں کا خون بہانا شریف خاندان کا وتیرہ بن چکا ہے، ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، ہر دور میں اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے معصوم شہریوں کا خون بہایا گیا، انہوں نے کہا کہ نہتے کارکنوں کا خون ملک میں آئین و قانون کی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2024
کارٹون : 15 دسمبر 2024