• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 3:23pm

9 مئی (ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید و دیگر اشتہاری قرار

شائع December 13, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان 9 مئی کیسز میں گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔

عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سے متعلق مقدمے میں ملزمان میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، واثق قیوم، زبیر خان نیازی، حامد گیلانی سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ملزمان کے دائمی ورانٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2024
کارٹون : 12 دسمبر 2024