• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

مجھ سے تعلق توڑنے سے ہی بیٹی صاحبہ کا گھر بسا رہے گا، نشو بیگم

شائع December 10, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی کی مقبول اداکارہ نشو بیگم اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ سے گزشتہ 9 ماہ سے نہ ملنے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے مبہم انداز میں کہا ہے کہ ان سے نہ ملنے سے ہی ان کی بیٹی کا گھر بسا رہے گا۔

نشو بیگم نے گزشتہ ماہ نومبر میں ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا تھا کہ بیٹی صاحبہ ایک ہی شہر میں ہوتے ہوئے ان سے 8 ماہ سے نہیں ملیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ والد سے کئی سال بعد ملاقات کرنے کے بعد صاحبہ نے ان سے ملنا چھوڑ دیا۔

اب انہوں نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے مبہم انداز میں بتایا ہے کہ بیٹی صاحبہ اور داماد سمجھتے ہیں کہ ان سے تعلق توڑ کر ہی ان کا گھر بسا رہے گا۔

نشو نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو فون پر انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیٹی صاحبہ اور داماد ریمبو نے انہیں یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے ان کی بات نہ مانی، جس پر وہ ناراض ہوئے۔

اداکارہ کے مطابق بیٹی صاحبہ جب پہلی بار والد سے ملیں تو انہوں نے مذکورہ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

نشو بیگم کا کہنا تھا کہ صاحبہ کی والد سے ملاقات کی ویڈیو میں ان پر الزامات لگائے گئے، جس پر انہوں نے وضاحتی ویڈیو جاری کی، جس پر ان کی بیٹی اور داماد ریمبو ان سے خفا ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں نے انہیں کہا کہ آپ کو پہلے ہی بتایا تھا کہ آپ نے خاموش رہنا ہے، پھر آپ نے ویڈیو کیوں بنائی؟

نشو بیگم نے مبہم انداز میں کہا کہ بیٹی صاحبہ اور داماد ریمبو سمجھتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ان سے تعلق توڑیں گے، تبھی ان کا گھر بسا رہے گا۔

انہوں نے بیٹی اور داماد کے لیے دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ غلطی ان کی نہیں بلکہ صاحبہ اور ریمبو کی ہے، اس لیے وہ ان سے بات کرنے یا وہاں جانے کی پہل نہیں کریں گی۔

نشو بیگم نے کہا کہ سمجھنے والے سمجھ جائیں کہ ان کی بیٹی اور داماد سے یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان سے تعلق توڑ کر ہی ان کا گھر بسا رہے گا، اس متعلق مزید بات نہیں کرنا چاہتی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ دوسری چھوٹی بیٹی اور چھوٹے داماد آج بھی ان سے ملتے ہیں، وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹا حمزہ ان کے ساتھ ہی رہتے ہیں اور وہ خوش زندگی گزار رہی ہیں لیکن بڑی بیٹی کے نہ ملنے اور ان کی جانب سے نظر انداز کرنے کا انہیں دکھ ہے۔

خیال رہے کہ صاحبہ نے زندگی میں پہلی بار مارچ 2024 میں اپنے حقیقی والد سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد وہ متعدد بار والد سے ملیں۔

انہوں نے 42 سال بعد اپنے والد امام ربانی سے ملاقات کی تھی، جن سے ان کی والدہ کی ان کی پیدائش سے قبل ہی علیحدگی ہوگئی تھی۔

نشو بیگم نے پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے اور صاحبہ کے 10 سال ہونے کے بعد دوسری شادی کی تھی، جس سے انہیں دو بچے ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024