• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پی ٹی آئی کی ارکان کو گھروں میں ’خفیہ‘ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت

شائع December 5, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر حماد اظہر نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے گھر کے احاطے کے اندر بلکہ سڑکوں اور آس پاس کے گھروں میں بھی خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ہدایت پی ٹی آئی کے ارکان کے مبینہ ’اغوا‘، جبری گمشدگیوں اور صوبوں میں ان کے گھروں اور کاروبار پر چھاپوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

حماد اظہر نے پوسٹس کے ذریعے پارٹی کارکنوں سے وائرلیس وائی فائی والے فعال کیمرے استعمال کرنے کو کہا، انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پولیس نے کیمروں کی لوکیشن ٹریس کی اور پھر انہیں توڑ دیا۔

انہوں نے پولیس پر ڈی وی آر (ریکارڈنگ بکس) چوری کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے فوج سے کہا کہ وہ واپس بیرکوں میں جائیں اور اپنے ہی لوگوں کے خلاف مبینہ ظلم بند کریں۔

26 نومبر کو اسلام آباد میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے الزام لگایا کہ لوگوں کے جمہوری حقوق کو پامال کیا گیا ہے اور صورتحال اب خطرناک مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اسلام آباد کا قتل عام‘ اس ’فسطائیت‘ کے تمام کرداروں، ملکی اور غیر ملکی سطح پر طاقت کے بے جا استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو ظاہر کرنےکے لیے کافی ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپیل کی کہ یہ حماقت فوری طور پر بند کریں اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان کو نقاب پوش افراد نے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کرلیا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ این اے 236 (کراچی) سے متعلق انتخابی دھاندلی کیس فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمگیر خان نے اس حلقے سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے لیکن ’وقت کے فرعونوں‘ نے فارم 47 میں ایک ہزار ووٹ دکھائے اور آخری نمبر پر آنے والے ایم کیو ایم کے امیدوار کو فاتح قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024