• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

اسرائیلی حملوں میں ’غزہ سوپ کچن‘ کے شریک بانی سمیت 45 فلسطینی شہید

شائع December 1, 2024
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

شمالی غزہ کے قصبے جبالیہ میں عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 40 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی ڈرون حملے امدادی ادارے ’غزہ سوپ کچن‘ کے شریک بانی اور شیف محمد المدہون شہید ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ’وفا‘ کے مطابق شمالی غزہ کے قصبے جبالہ کے علاقے تال الزاتار میں بے گھر افراد کی رہائش کے لیے استعمال ہونے والی عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم ازکم 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

خبر رساں ادار کے مطابق علاقے میں موجود ان کے نامہ نگار کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ملبے تلے دبی ہوئی ہے تاہم ایمبولینسز اور امدادی اہلکاروں کی کمی کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ادھر، الجزیرہ کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے شبورہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم ازکم 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دریں اثنا، الجزیرہ کے مطابق کے مطابق ادارے ’ غزہ سوپ کچن’ نے کہا ہے کہ کے اس کے شریک بانی اور شیف محمود المدہون کو اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں ڈرون حملے میں نشانہ بناکر شہید کردیا ہے۔

امدادی ادارے نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں محاصرہ زدہ ہسپتال کا حوالہ دیتے ہیوئے کہا ہے کہ ’ ہمیں یقین ہے کہ انہیں کمال عدوان ہسپتال کی مشکلات حل کرنے کی غیرمتزلزل لگن اور وہاں ضرورت کی ہر چیز مہیا کرنے کے باعث قتل کیا گیا ہے’۔

تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ ’محمود ایک لائف لائن تھے اور نسل کشی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے اور وہ (اسرائیل) نہیں چاہتا تھا کہ ان کوششوں کو جاری رکھا جائے‘۔

اسرائیلی افواج نے 6 اکتوبر 2023 سے شمالی غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے ہے اور مسلسل خوراک، پانی اور ادویات کا داخلہ روک رہی ہے اور کمال عدوان ہسپتال پر بمباری کر رہی ہیں۔

غزہ سوپ کچن کا کہنا ہے کہ محمود اپنے پیچھے 7 بچوں کو چھوڑ گئے ہیں جن میں 2 ہفتے کا بچہ بھی شامل ہے۔

حماس یرغمالیوں کو رہا کردے تو کل جنگ ختم ہوجائے گی، امریکا

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی نژاد امریکی قیدی ایڈن الیگزینڈر کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے کیونکہ وہ ہفتے کے روز حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں نظر آئے تھے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان سویٹ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ کل ختم ہو جائے گی اور غزہ کے باشندوں کے مصائب فوری طور پر ختم ہو جائیں گے اور اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کرنے پر راضی ہو جاتی تو یہ کئی ماہ پہلے ہی ختم ہو جاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کا ایک وفد جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے قاہرہ پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیگزینڈرز اور یرغمالیوں کے تمام اہل خانہ کی جانب سے ہم ان کی فوری رہائی کے لیے اپنی کوششوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں میں شہادتوں کی تعداد 44 ہزار 382 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں، اب 13 ہزار سے زائد بچے شہید کیے جاچکے ہیں جن میں 800 بچے شیر خوار تھے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے حماس کے حملے میں 1700 اسرائیلی اور غیر ملکی قتل ہوئے تھے جبکہ 100 سے زائد اسرائیلی تاحال حماس کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024