• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پرویز مشرف میرے نانا نہیں، زینب رضا

شائع November 29, 2024
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ زینب رضا نے انٹرنیٹ پر خود سے متعلق پھیلنے والی غلط معلومات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف اور صدر مرحوم پرویز مشرف ان کے نانا نہیں۔

زینب رضا نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی وہیں حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کی پہلی فرد ہوں، جس نے شوبز انڈسٹری کا انتخاب کیا، انہوں نے پہلے سے شوبز اور ماڈلنگ کا نہیں سوچا تھا۔

زینب رضا کے مطابق انہوں نے کم عمری میں ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد 20 سال کی عمر میں انہوں نے پہلی بار ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تاحال زیادہ ڈراموں میں کام نہیں کیا، انہوں نے سال میں ڈراما ضرور کیا ہے۔

ان کے مطابق گوگل سمیت انٹرنیٹ پر ان سے متعلق 99 فیصد معلومات غلط ہے، ان کے حوالے سے بہت زیادہ افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ یوٹیوب سمیت دیگر ویب سائٹس پر ان کے بہترین دوست احمد میمن کو ان کا بوائے فرینڈ بنا دیا گیا جب کہ وہ ان کے اچھے دوست ہیں اور وہ انہیں بھائی سمجھتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ خود سے معلومات جاننے کے لیے خود کو گوگل پر بھی سرچ کرتی ہیں، جہاں ان سے متعلق 99 فیصد معلومات غلط دستیاب ہوتی ہے۔

زینب رضا نے کہا کہ وہ امریکا سے نہیں آئیں جب کہ ان کی عمر بھی 23 سال نہیں بلکہ 26 سال ہے اور یہ کہ ان سے متعلق باقی معلومات بھی تقریبا غلط ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ جب بھی والد اور والدہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں تو لوگ کمنٹس کرتے ہیں کہ سابق آرمی چیف مرحوم پرویز مشرف کی بیٹی اور داماد جب کہ ان کی والدہ سابق صدر کی بیٹی نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مرحوم پرویز مشرف ان کے نانا نہیں، ان سے متعلق غلط معلومات پھیلانا بند کی جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025