• KHI: Fajr 5:38am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:17am Sunrise 6:43am
  • ISB: Fajr 5:25am Sunrise 6:53am
  • KHI: Fajr 5:38am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:17am Sunrise 6:43am
  • ISB: Fajr 5:25am Sunrise 6:53am

عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: ملزم بیرون ملک فرار کی کوشش کے دوران ایئرپورٹ سے گرفتار

شائع November 28, 2024
عظمی بخاری ۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
عظمی بخاری ۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو سے متعلق مقدمے میں ایک اور ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع نے بتایا کہ ملزم علی حسن طور کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے عظمی بخاری کی فیک ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی۔

ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل فون اور دیگر دستاویزات اپنی تحویل میں لے لیے ہیں جب کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 20 نومبر کو لاہور ہائی کورٹ نے جعلی ویڈیو سے متعلق مقدمے میں گرفتار ایک ملزم کی ضمانت خارج کردی تھی۔

صوبائی وزیر عظمی بخاری مقدمے کی پیروی کے لیے خود عدالت کے روبرو پیش ہوئی تھیں اور مؤقف اپنایا تھا کہ ملزم سوشل میڈیا پر 3اکاؤنٹ رکھتا ہے، ملزم نے اس جعلی ویڈیو کو تینوں اکاؤنٹس سے آگے شیئر کیا۔

جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے تھے کہ ایسے لوگ جعلی ویڈیو جاری کرکے خاتون کی عزت خراب کردیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس اور انسٹاگرام سمیت فیس بک پر 24 جولائی سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی نامناسب ویڈیو اور اسکرین شاٹس شیئر کیے گئے تھے، جو کہ دراصل جعلی اور ڈیپ فیک تھیں۔

پاک آئی ویری فائی کی ٹیم نے عظمیٰ بخاری کی ویڈیو اور اسکرین شاٹس وائرل ہونے کے بعد اس پر تحقیق کی تھی، جس میں معلوم ہوا تھا کہ پورن ویڈیو پر وزیر اطلاعات پنجاب کا چہرہ لگا کر اسے پھیلایا گیا۔

اسکرین شاٹس کو ریورس امیج سمیت دیگر تکنیکی ٹولز کے ذریعے جانچا گیا، جس سے معلوم ہوا تھا کہ عظمیٰ بخاری کی وائرل کی گئی ویڈیو جعلی اور ڈیپ فیک ہے۔

عظمیٰ بخاری کی ویڈیو کو زیادہ تر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا، جسے کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا تھا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کی جعلی ڈیپ ویک ویڈیو کے علاوہ ان کے اسکرین شاٹس بھی بڑے پیمانے پر جھوٹے دعوؤں کے ساتھ شیئر کیے گئے تھے، جس پر خود عظمیٰ بخاری نے بھی ٹوئٹ کرکے عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024