• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

تحریک انصاف کا ’حکومتی بربریت‘ کو جواز بناکر احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان

شائع November 27, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’حکومتی بربریت‘ کو جواز بناتے ہوئے اسلام آباد میں احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا ایکس پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ حکومتی بربریت اور دارالحکومت کو غیرمسلح شہریوں کے مذبحہ میں تبدیل کرنے کے حکومتی منصوبے کے پیش نظر ہم فی الحال پرامن احتجاج کو ملتوی کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی کی سیاسی اور کور کمیٹی کی جانب سے گرفتار بانی چیئرمین عمران خان کو ریاستی بربریت سے آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد ان کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آپریشن کے نام پر پرامن مظاہرین کے قتل اور دہشت و بربریت کی مذمت کی گئی ہے۔

تحریک انصاف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے پارٹی کے کارکنوں کے مبینہ قتل کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف اقدام قتل کی قانونی کارروائی کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات گئے اسلام آباد کے ڈی چوک، بلیو ایریا اور جناح ایونیو کے اطراف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن منتشر ہوگئے تھے جبکہ تحریک انصاف نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

ڈی چوک سے پسپائی اختیار کرنے پر کارکنوں نے پی ٹی آئی قیادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا، اس دوران تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے کنٹینر میں آگ لگ گئی تھی۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے رات گئے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف نے اہم حکومتی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، ثبوت مٹانے کے لیے کنٹینر کو خود آگ لگائی گئی ہے، انہوں نے کنٹینر سے ملنے والے کاغذات کا فرانزک تجزیہ کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024