• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 اہلکار زخمی

شائع November 25, 2024
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ڈرائیور ہے جو جائے حادثہ کے قریب موجود تھا۔

حکام نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہری کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈیرہ اسمٰعیل خان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون فافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024