• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

اے آر رحمٰن کی اہلیہ کا 30 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان

شائع November 20, 2024
— فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز
— فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز

’آسکر‘ اور گریمی ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اللہ رکھا رحمٰن کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 30 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ آج انہوں نے اپنے شوہر اور آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

اے آر رحمٰن کی اہلیہ کے وکلا کی جانب سے علیحدگی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا’سائرہ بانو نے یہ فیصلہ تعلقات میں خرابی کی وجہ سے کیا۔’

بیان میں کہا گیا کہ ’ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجود جوڑے کے درمیان تلخی اور مشکلات کی وجہ سے بہت زیادہ فاصلہ پیدا ہوگیا تھا جسے دونوں ختم کرنے سے قاصر رہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ سائرہ بانو نے یہ فیصلہ رنج اور اذیت کی وجہ سے لیا، وہ اس مشکل وقت میں عوام سے ان کی پرائیویسی اور جذبات کا خیال رکھنے کی درخواست کرتی ہیں۔

اے آر رحمٰن اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، ان کے تین بچے ہیں جن کا نام خدیجہ، رحیمہ اور امین ہے۔

ان کے بیٹے امین نے سماجی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’ ہم تمام لوگوں سے اس وقت ہماری پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔’

خیال رہےکہ ’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اللہ رکھا المعروف اے آر رحمٰن بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیدا ہوئے تھے، ہندو خاندان میں پیدا ہونے والے موسیقار اور ان کے والدین نے بعد میں اسلام قبول کیا تھا۔

اے آر رحمٰن نے کم از کم عالمی معیار کے 100 گانوں کی موسیقی ترتیب دے رکھی ہے۔

علاوہ ازیں وہ بھارت کے واحد موسیقار اور شوبز شخصیت ہیں، جنہیں فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ آسکر ملا جبکہ وہ بافٹا اور گولڈن گلوب جیسے اعلیٰ ایوارڈز بھی متعدد مرتبہ جیتنے والے واحد بھارتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025