• KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:52am
  • LHR: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:44am
  • KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:52am
  • LHR: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:44am

چیئرمین ایف بی آر سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

شائع November 19, 2024
— فائل فوٹو: ایف بی آر ویب سائٹ
— فائل فوٹو: ایف بی آر ویب سائٹ

چیئر مین وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین حسین نے ملاقات میں ملک میں محصولات بڑھانے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ریزز ریونیو پروجیکٹ کو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان سے ہم آہنگ کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔

راشد محمود لنگڑیال نے ایف بی آر کی تبدیلی کے لیے حکومت کے وژن پر بریفنگ دی اور اس بات پر زور دیا کہ اصلاحات کا مقصد محصولات میں اضافہ کرنا اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے ٹیکس کمپلائنس میں خلا کو پر کرنے کے لیے اہم اصلاحاتی شعبوں پر روشنی ڈالی، جن میں ڈیجیٹائزیشن کے اقدامات، انسانی وسائل کی صلاحیت میں اضافہ، انسداد سمگلنگ کے اقدامات اور زیادہ جامع ٹیکس انتظامی اصلاحات شامل ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے ورلڈ بینک کی ٹیم سے اصلاحاتی اقدامات کے لیے مزید معاونت کی درخواست کی، جن میں ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کا قیام، سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن اور ان اقدامات کے لیے ضروری فزیبلٹی اسٹڈیز شامل ہیں۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں محصولات بڑھانے کی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور اعادہ کیا کہ دونوں ٹیمیں پاکستان ریونیو پروگرام کے تحت ایف بی آر کی تبدیلی کے منصوبے کی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے مل کر کام کریں گی۔

واضح رہے کہ ایف بی آر میں ہونے والی اصلاحات میں سپلائی چین کی اینڈ ٹو اینڈ مانیٹرنگ،آٹو میٹڈ پروڈکشن مانیٹرنگ، پی او ایس، آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی بنیا د پر ڈیٹا انٹگریشن، امپورٹ اسکیننگ اور ایف بی آر کی افرادی قوت کی ساکھ پر کڑی نظر رکھنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ایف بی آر کاروبار میں آسانیوں کی فراہمی اور اسے ترقی دینے کے لیے اپنے بزنس پراسسز کو بھی بہتر بنانے کے لیے بھی کام کررہا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024